سیڑھی کے معنی

سیڑھی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سی + ڑھی }

تفصیلات

iسنسکرت الاصل لفظ |شڑھی| سے اردو میں ماخوذ |سیڑھی| بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["نرد بان"]

شڑھی سِیڑھی

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : سِیڑِھیاں[سی + ڑِھیاں]
  • جمع غیر ندائی : سِیڑِھیوں[سی + ڑِھیوں (و مجہول)]

سیڑھی کے معنی

١ - اوپر یا نیچے اترنے چڑھنے کا آلہ جس میں قدم رکھنے کی جگہ بنی ہو، یہ خواہ لکڑی کا ہو یا پختہ سنگی، خشتی یا گلی ہو، زینہ، نردبان۔

"جہاز کی سیڑھی کچھ ٹھیک نہ تھی چڑھتے چڑھتے وہ گر گئے۔" (١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٦١٦)

٢ - زینے کا وہ حصہ جس پر قدم رکھا جائے، قدم گاہ، پایہ، قدمچہ۔

"اب ایک زینہ پر سے کوئی سولہ سترہ سیڑھیوں پر گزر کے کوٹھے پر ایک ہوادار کمرے میں پہنچے۔" (١٩٢٤ء، اختری بیگم، ١٩)

٣ - درجہ، منزل، مرحلہ۔

"عربی زبان کی خصوصیات کے تحت میں اول مخارج سے بحث کی ہے جو کلام کی سب سے پہلی منزل یا اول سیڑھی ہے۔" (١٩٣٠ء، مقالاتِ شروانی، ٢٦٦)

٤ - ذریعہ، وسیلہ، واسطہ، راستہ۔

"زراعت کالج کے طلبہ کم کامیاب ہوئے ہیں ان کے طلبہ اس تعلیم کو گورنمنٹ سروس (ملازمت سرکاری) کو نردبان کی سیڑھیاں بناتے ہیں۔" (١٩٠٧ء، کرزن نامہ، ٢١٥)

سیڑھی کے مترادف

پایہ, ذریعہ, زینہ

پایہ, پرکالا, پلگان, پَوڑی, پیڑسال, پیڑی, توسط, درجہ, ذریعہ, زینہ, سُلم, شردھی, صندلی, مرتبہ, مرحلہ, مرقات, معراج, نردبان, نسینی, وسیلہ

سیڑھی english meaning

a stairstep; a ladder; a degree

شاعری

  • موم کی سیڑھی پہ چڑھ کر چھوررہے تھے آفتاب
    پھول سے چہروں کو یہ کوشش بہت مہنگی پڑی
  • محل مجلس کا پتا اونچا کہ پہلی سیڑھی پر
    گھن نہ چڑ سکا اپس کوں لرزاں پئیا
  • محل مجلس کا پتا اونچا کہ پہلی سیڑھی پر
    گھن نہ چڑ سکا اپس کوں لرزاں پائیا
  • سیڑھی خوش مرتبے کی میں چڑیا ہوں
    جہاں مقصود تھا وہاں انپڑیا ہوں
  • قلم کیوں صفت لک سکے نین مجال
    گگن تیں لگانا ہے سیڑھی محال

محاورات

  • رانڈ سانڈ سیڑھی سنیاسی ان سے بچے تو سیوے کاشی
  • سیڑھی چڑھنا

Related Words of "سیڑھی":