شامل حال کے معنی
شامل حال کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ شا + مِلے + حال }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ صفت |شامل| بطور مضاف کے ساتھ کسرۂ اضافت لگا کر عربی اسم مذکر |حال| بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکبِ اضافی بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ساجھی میں","شامل ہوکر","شریک حال","مل کر","ہر امر اور ہر حالت میں شریک"]
اسم
متعلق فعل
شامل حال کے معنی
١ - ہر امر اور ہر حالت میں ساتھ۔
"خدا کا ساز ہے آپۖ کا چچا بزرگ ابوطالب ایک بڑا کنبہ پرور شخص تھا اس نے نہ صرف بچہ کی بچپن میں پرورش کی بلکہ جوانی میں بھی پورا پورا ساتھ دیا اور بڑھاپے تک برابر شاملِ حال رہا" (١٩٢٤ء، محمدۖ کی ذات میں ایک سکھ کا نذرانہ، ١٧)
٢ - مل کر، باہم؛ ساجھے میں شراکت میں۔ (ماخوذ: نوراللغات؛ فرہنگِ آصفیہ؛ مہذب اللغات)
شامل حال english meaning
encompassing or comprising the condition or circumstances (of); connected from circumstance; general; togetherjointlyremembersend (for)think (of)
محاورات
- فضل خدا شامل حال ہونا