شامی[1] کے معنی

شامی[1] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شا + می }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم علم |شام| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے |شامی| بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت نسبتی

شامی[1] کے معنی

١ - ملک شام کا رہنے والا یا رہنے والی۔

"دور حاضر کے شامی موسیقار بلند ضربوں کے لیے دایاں اور مدہم کے لیے بایاں ہاتھ استعمال کرتے ہیں۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٧١٥:٣)

٢ - ملک شام کی زبان۔

"ان تصانیف کی اشاعت کا طریقہ یہ ہوا کہ اول سنسکرت یا پراکرت سے فارسی میں آئیں، فارسی سے عربی میں آئیں . عربی سے شامی و ایرانی میں۔" (١٩٢٣ء، نگار، مارچ، ١٧٤)