شب و روز کے معنی

شب و روز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شَبو (و مجہول) + روز (و مجہول) }

تفصیلات

iفارسی اسم |سب| بطور معطوف کے ساتھ حرفِ عطف |و| لگا کر فارسی اسم |روز| بطور معطوف الیہ ملنے سے مرکبِ عطفی بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٥٨ء کو "دیوان زادہ حاتم" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

متعلق فعل

شب و روز کے معنی

١ - رات دن، ہر وقت۔

 کیے آرزو سے پیماں جو مآل تک نہ پہنچے شب و روزِ آشنائی مدو سال تک نہ پہنچے (١٩٧١ء، سروادئ سینا، ٦٢)

٢ - [ تصوف ] کنایہ ہے کفرو دین کی طرف اور اس سے حضرت شیخ اکبر نے فص نوحی میں بطون اور ظہورِ انسانی مُراد لیا ہے یعنی رات سے عقول و روحائیت اور دن سے صور و اجسام۔ (ماخوذ: مصباح التصرف، 150)

شب و روز english meaning

["night and day; always"]

Related Words of "شب و روز":