شرابور کے معنی

شرابور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شَرا + بُور }

تفصیلات

iسنسکرت سے اردو میں ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٨٣١ء "دیوانِ ناسخ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بھیگا ہوا","ستھ پتھ","سخت گیلا","سرتاپا آلودہ","شور بور","لت پت","لتھڑ پتھڑ","لتھڑ تپڑ","کرنا ہونا کے ساتھ"]

اسم

صفت ذاتی

شرابور کے معنی

١ - سرتاپا تربتر، سر سے پانو تک بھیگا یا ڈوبا ہوا، لت پت۔

"اس کے جسم پر لزرہ سا تھا اور پسینہ سے شرابور تھا" (١٩٨٦ء، جوالامکھ، ١٩٤)

٢ - بکثرت، بہت زیادہ، لگاتار، مسلسل، متواتر (آنسو وغیرہ کی صفت کے طور پر مستعمل)۔

"غصے سے آگ ببولا اور آنکھوں سے شرابور آنسو جاری" (١٨٧٢ء، عطر مجموعہ، ١٤٣:١)

شرابور کے مترادف

تربتر, لت پت

اکودہ, تربتر, شوربور, لتھڑا, مخضّل

شرابور english meaning

wet throughdripping wetdrenched

محاورات

  • پسینے میں شرابور
  • پسینے میں ڈوبنا۔ شرابور یا لت پت ہونا نہانا