مالیات کے معنی

مالیات کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ما + لِیات }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |مالی| کے ساتھ |ات| بطور لاحقہ جمع لگانے سے |مالیات| بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٧ء، کو "سخندانِ فارس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["امورِ مال"]

مالی مالِیات

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

مالیات کے معنی

١ - [ معاشیات ] کسی ادارے کے آمد و خرچ کا انتظام و حساب کتاب، اقتصادی صورت حال، فینانس۔

"مالیات کا پوری طرح فراہم نہ ہونے کی وجہ سے زرعی مقاصد پورے نہیں ہو جاتے۔" (١٩٧٧ء، معاشی جغرافیہ پاکستان، ٧٨)

٢ - وہ علم جس میں آمد و خرچ کے مسئلے پر غورو خوض کیا جاتا ہے، اقتصادیات،

"بھگت رام نے ایم اے کی ڈگری حاصل کی اور اپنے ہی کالج میں مالیات کا پروفیسر ہوا۔" (١٩٣٦ء، پریم چند اور پریم چالیسی، ٣١:١)

٣ - باج، محصول، ٹیکس۔

"مالیات کا پوری طرح فراہم نہ ہونے کی وجہ سے زرعی مقاصد پورے نہیں ہو جاتے۔" (١٩٨٣ء، معاشی جغرافیہ پاکستان، ٧٨)

مالیات کے مترادف

خزانہ

اقتصاد, خزانہ, فنانس

مالیات english meaning

Finance

Related Words of "مالیات":