شطرنج کے معنی

شطرنج کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شَطْ + رَنْج (ن غنہ) }

تفصیلات

iعربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق ہے اور اردو میں عربی سے ماخوذ ہے نیز فارسی میں اسکا مترادف |شترنگ| اور پہلوی زبان میں |چترنگ| میں مستعمل ملتا ہے۔ اردو میں بطور اسم سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "رسالہ فقہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک امیرانا بازی کا نام جس سے ذہن تصور عقل سوچ فکر حافظہ کو ترقی ہوتی ہے","ایک امیرانا بازی کا نام جس سے ذہن تصور عقل سوچ فکر حافظہ کو ترقی ہوتی ہے","ایک کھیل جس کی بساط پر چونسٹھ خانے ہوتے ہیں اور بتیس مہرے ہوتے ہیں ١٦ ایک رنگ کے ١٦ دوسرے رنگ کے ہر رنگ کا بادشاہ وزیر دورخ دو اسپ اور دو فیل اور آٹھ پیادے ہوتے ہیں کہتے ہیں کہ یہ راون کی ایجاد ہے جو اس نے سیتا کا دل بہلانے کے لئے کی تھی","فارسی شترنج کا معرب اصل لفظ سنسکرت چتُرنگ تھا چار عضو والا یعنی فوج"]

شطر شَطْرَنْج

اسم

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )

شطرنج کے معنی

١ - ایک کھیل جو چونسٹھ چوکور خانوں کی بساط پر دو رنگ کے 32 مہروں کی مدد سے کھیلا جاتا ہے۔ ہر رنگ میں آٹھ پیادے (پیدل) دو رُخ، دو فیل (ہاتھی) دو اسپ (گھوڑے) ایک وزیر (فرزین) اور ایک بادشاہ ہوتا ہے۔ ہر مہرےکا اپنا خانہ مقرر ہے اور چال کا طریقہ بھی مقرر ہے۔

"سردار نامہ شطرنج میں ایمان نے فن شطرنج کے رموز و نکات واضح کیے ہیں" (١٩٧٥ء، تاریخ ادبِ اردو، ٩٧١:٢)

شطرنج کے جملے اور مرکبات

شطرنج باز, شطرنج بازی, شطرنج کبیر

شطرنج english meaning

chess(Plural) starsastrology

شاعری

  • شطرنج گنجفہ نردنت تیوڑی پچیسی ست گھڑے
    لے کر سہیلیاں کھیلتی جو دیکھنا تو جفت طاق
  • شطرنج گنجفہ نردنت تیوڑی پچیسی ست گھڑے
    لے کر سہیلیاں کھیلتی جو دیکھتا تو جفت طاق
  • شوق شطرنج کا نہ کچھ پوچھو
    رات دن واں بساط بچھی ہے
  • میری شہ مانڈے شطرنج بازی آپیں بشاط بچھاے
    چونہ رخ فرزی بند کر مہری مہرا لائے
  • اری اے بوالہوس یہ عشق بازی
    نہ جانوں چوبر و شطرنج بازی
  • شطرنج گنجفہ نر دنت تیوڑی پچیس ست گھڑے
    لے کر سہیلیاں کھیلتی جو دیکھنا تو جفت طاق
  • مشتری بھی تری شطرنج کا اک مہرہ ہے
    آفتاب ایک ترے گنجفہ کا کو ہے ورق
  • گنجیفہ و چوسر و شطرنج ہوئے کہیں
    تو ساری رات اس جا سے ٹلیں نہیں
  • اے شاطر زمانہ تصدق ہو پیل چرخ
    شطرنج عشق میں ترے گھوڑے کی چال کے
  • میری شہ مانڈے شطرنج باری آپیں بساط بچھائے
    چونہ رخ فرزی بند کر مہری مہرا لائے

محاورات

  • شطرنج ‌نہیں ‌صد ‌رنج ‌ہے

Related Words of "شطرنج":