شفق کے معنی

شفق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شَفَق }صبح و شام کی سرخی

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["رحم کرنا","مہربانی کرنا","خوف کھانا","دہشت کھانا","سرخی جو شام کو آسمان پر نمودار ہوتی ہے صبح کو سرخی کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے","سُرخی طلوعِ آفتاب","سرخی غروبِ آفتاب","شام کا جھٹپٹا","شام کی سرخی"],

شفق شَفَق

اسم

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • لڑکی

شفق کے معنی

١ - سرخی جو طلوعِ آفتاب اور غروبِ آفتاب کے وقت افق پر نمودار ہوتی ہے، آسمانی سرخی۔

صبح جس چیز کا نام ہے وہ دراصل بادِ نسیم کی وہ موج ہے . جسے شفق کہتے ہیں۔ وہ درحقیقت ہوا کا جھونکا ہے جو اس کے لالہ زار سے چھو کر گزر گیا ہے۔ (١٩٨٧ء، نگار، کراچی،سالنامہ، ٢٣)

٢ - [ کنایۃ ] سُرخی، ہونٹوں کی یا رخسار کی لالی۔

 وہ ہونٹوں کی شفق وہ صبح رخسار وہ زلفوں کی گھٹائیں تیرہ و تار (١٩٤٩ء، نبضِ دوراں، ٧٣)

٣ - مہربانی، ہمدردی۔

"شفق : مہربان ہونا" (١٩٨٢ء، فنِ تاریخ گوئی اور اسکی روایت، ١١٨)

شفق جہاں، شفق سمین، شفق ضیاء، شفق دین

شفق کے مترادف

شفقت, محبت

شَفَقَ, شفقت, عنایت, لطف, محبت, مہر, مہربانی, ڈر, کرم

شفق کے جملے اور مرکبات

شفق پوش, شفق زار, شفق شمالی, شفق گوں, شفق آلود, شفق آمیز

شفق english meaning

Evening twilight; condolencesympathykindness; fearevening twilight ; redness in the horizon at eveningracial discimination [A]redness in the horizon at eveningShafaq

شاعری

  • پہنا دیا شفق نے سونے کا سارا زیور
    سورج نے اپنے گہنے چاندی کے سب اتارے
  • ڈھلتا گیا یادوں کی شفق میں تیرا پیکر
    احساس نے جب حسن کی توصیف رقم کی
  • مزا برسات کا چاہو تو ان آنکھوں میں آبیٹھو
    سفیدی ہے‘ سیاہی ہے‘ شفق ہے ابر باراں ہے
  • شفق نہیں ہے یہ افلاک نے تری شب وصل
    بھرا ہے شادی کا تنبول آبگینوں میں
  • اٹھی آگ شعلے شفق کھم سنی
    سو اس ناگ کے آتشیں دم مئی
  • جھلک سورج تے فاضل ہے سورج سے گال والی کا
    بھکاری ہو منگے لالی شفق لب لال والی کا
  • شفق آفتاب شام و سحر
    آگ دے ہے جہان کو یکسر
  • بساط حیز امکاں ہے فرش پا انداز
    شفق شمائل و گل طلعت و بہار شیم
  • تا شفق تیغ ہلالی جائے گی
    جنبش ابرو نہ خالی جائے گی
  • بھولا شفق سے چرخ پہ جب لالہ زار صبح
    گلزار شب خزاں ہوا آنی بہار صبح

محاورات

  • سر پر دست شفقت رکھنا
  • سر پر دست شفقت ہونا
  • شفق (کا) پھولنا
  • منہ ‌پر ‌شفق ‌پھولنا
  • منہ پر شفق پھولنا
  • نصیحتے ‌کنمت ‌بشوذ ‌بہانہ ‌مگیر‌۔ ‌ہر ‌آنچہ ‌ناصح ‌مشفق ‌بگویدت ‌پذیر

Related Words of "شفق":