کشف حقیقی
{ کَش + فے + حَقی + قی }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |کشف| کو کسرۂ صفت کے ذریعے اسی باب سے مشتق صفت |حقیقی| کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم مستعمل ہوا ہے ١٨٨٧ء کو"فصوصِ الحکم" کے ترجمہ میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
کشف حقیقی کے معنی
١ - ہر چیز کو اللہ کی طرف ہی عود و رجوع کرتے ہوئے محسوس کرنا۔
"اور آیت . میں کشف حقیقی اسی معنی کو بتلاتا ہے اس کے معنی یہ ہیں کہ ہر چیز اللہ ہی کی طرف عود کرتی ہے۔" (١٨٨٧ء، فصوص الحکم (ترجمہ)، ١٦٢)