شوفر کے معنی
شوفر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ شو (و مجہول) + فَر }
تفصیلات
iانگریزی سے اردو میں اصل معنی کے ساتھ داخل ہوا اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩١٤ء کو "دربار حرام پور" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
["Chauffur "," شوفَر"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : شوفَرْز[شو (و مجہول) + فَرْز]
- جمع غیر ندائی : شوفَروں[شو + فَروں (واؤ مجہول)]
شوفر کے معنی
١ - موٹر کار چلانے والا ڈرائیور جو باوردی ہو۔
"بدقسمتی سے شوفر کار چلا رہا تھا۔" (١٩٨٧ء، کرنیں، ١٧٦)