شومئی قسمت کے معنی

شومئی قسمت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شُو + می + اے + قِس + مَت }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم کیفیت |شومی| بطور مضاف کے ساتھ کسرۂ اضافت لگا کر عربی سے مشتق اسم قسمت بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٢٧ء کو "تاریخِ یونان قدیم" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )

شومئی قسمت کے معنی

١ - بدنصیبی، برائی، تقدیر کی گردش۔

"شومی قسمت سے چودھری ظہور الٰہی نے یہ فاش غلطی کی کہ اپنے سیاسی عزائم پر نزول برکت کے لیے وہ نواب کالا باغ سے اشیر باد حاصل کرنا بھول گئے۔" (١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٧٩٠)

شومئی قسمت english meaning

["misfortune"]