شوہر کے معنی

شوہر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شَو (و لین) + ہَر }

تفصیلات

iفارسی سے اردو میں اصل معنی اور ساخت کے ساتھ بعینہ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جیون ساتھی","رفیق حیات","شریک زندگی","گھر والا","مجازی خدا"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : بِیوی[بی + وی]
  • جمع ندائی : شَوہَرو[شَو (و لین) + ہَرو]
  • جمع غیر ندائی : شَوہَروں[شَو (و لین) + ہَروں (و مجہول)]

شوہر کے معنی

١ - خاوند، زوج، میاں، مالک، سرتاج۔

"دونوں کے شوہر بھی ہماری موجودگی میں ملیح آباد کچھ عرصے کے لیے آجاتے۔" (١٩٨٧ء، حیاتِ مستعار، ٦٦)

شوہر کے مترادف

خاوند, سائیں, سوامی, بیاہتا, میاں

بالم, بر, بعل, بنّا, بھرتار, بھرتر, پتی, پی, پیا, خاوند, خصم, دولھا, زوج, سرتاج, سوامی, میاں, ناتھ, نوشہ, واژا, کنٹھ

شوہر کے جملے اور مرکبات

شوہر دار

شوہر english meaning

A husbanda husband

شاعری

  • نظر شوہر پہ جب آنکھوں نے ڈالی
    ہوا حال پریشاں اس کا حالی
  • ہر چند ہو علوم ضروری کی عالمہ
    شوہر کی ہو مرید تو بچوں کی خادمہ
  • پرسنا ہے کہ وہ ہے شوہر دار
    وہی لیتا ہے اوس چمن کی بہار
  • سونا کبھی شوہر کو میسر نہیں ہوتا
    عورت انہیں باتوں سے ترا گھر نہیں ہوتا
  • غلہ افشاں چھاج می افشاں پچھوڑ
    جوی شوہر ہندوی ہے ہنس لوڑ
  • بدِ بیضائے صدیقہ دیا دستِ یدُ اللہ میں
    کہا اے دُرَة البیضا مبارک ہے ترا شوہر
  • اجل گرفتہ کے شوہر کے موت نے گھیرا
    اٹھائی تیغ کہ سنتی نہیں کہا میرا
  • دیکھو خاتون دوراں کا اے شوہر کیا حق نے
    او سر کا تاج مرض ہے دیکھو کہترو مہتر کا

محاورات

  • حجاب نو عروس دربر شوہر نمی ماند۔ اگر ماند شب ماند شب دیگر نمی ماند
  • شوہر مرگ کے کنار میں سلانا

Related Words of "شوہر":