شکست کے معنی

شکست کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شِکَسْت }

تفصیلات

iفارسی میں مصدر |شکستن| سے حاصل مصدر |شکست| اردو میں اصل ساخت اور مفہوم کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم نیز گاہے بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ٹوٹنا","ٹوٹ پھوٹ"]

شکستن شِکَسْت

اسم

صفت ذاتی, اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع : شِکَسْتیں[شِکَس + تیں (ی مجہول)]","جمع غیر ندائی : شِکَسْتوں[شِکَس + توں (و مجہول)]"]

شکست کے معنی

["١ - شکستہ، ٹوٹی پھوٹی، خستہ حال۔"]

[" دیواریں بھی شکست تھیں در بھی جھکے ہوئے جانیں بھی غم سے تنگ تھیں دل بھی رکے ہوئے (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٤٦٥:١)"]

["١ - ٹوٹ پھوٹ، پھٹاؤ، شکستگی۔","٢ - نقصان، زیاں، مضراثر۔","٣ - ہزیمت، پسپائی، فتح کی ضد۔","٤ - خطِ شکستہ، خاص طرز تحریر میں مختلف مقررہ الفاظ کی شکل میں لکھا جاتا ہے۔"]

[" ٹوٹا تو ہوں مگر ابھی بکھرا نہیں فراز میرے بدن پہ جیسے شکستوں کا جال ہو (١٩٧٨ء، جاناں جاناں، ٨٠)","\"عام مجلسوں اور انجمنوں کی شکست کے جو اسباب عموماً بیان کیے جاتے ہیں . یہاں کوئی سبب موجود نہ تھا۔\" (١٩١٥ء، فلسفہ اجتماع (الف))","\"مخالفین کی شکست اور ہزیمت میں صلحاء کو مزید ایمان اور تسکین کے حصول میں عجیب و غریب مافوقِ فہم نشانات ظہور پذیر ہوتے ہیں۔\" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٠٢:٣)","\"مسودہ نویسی اور شکست پڑھنا۔\" (١٨٨٦ء، دستورالعمل مدرسین دیہاتی، ٢٦)"]

شکست کے مترادف

مات, ہار, نقصان

انہدام, پسپائی, خرابی, خسارہ, خُسران, زک, شکستگی, شکستن, گھاٹا, مات, مغلوبیت, نقص, نقصان, ٹوٹا, ہار, ہزیمت

شکست کے جملے اور مرکبات

شکست و ریخت, شکست فاش, شکست خوردہ, شکست بند, شکست پذیر, شکست توبہ, شکست خوردگی, شکست دل, شکست رنگ, شکست شیشہ, شکست فاحش, شکست قیمت, شکست یاب, شکستہ بازو

شکست english meaning

broken; oddunevenunpairedbreachbreakageDefeatdeficiencydepreciationdilapidationfailurefracturelossroutthe fact of the matter

شاعری

  • کسی سے مل کے بچھڑنا تو کوئی بات نہ تھی
    مگر شکست کا احساس جان لیوا تھا
  • جبیں پہ بل بھی نہ آیا گنوا کے دونوں جہاں
    جو تُو چِھنا تو میں اپنی شکست مان گیا
  • گریز کشمکشِ زندگی سے مَردوں کی
    اگر شکست نہیں ہے تو اور کیا ہے شکست
  • لَے جو ٹوٹی تو صدا آئی شکست دل کی
    رگِ جاں کا کوئی رشتہ ہے رگِ ساز کے ساتھ
  • داستانِ شکست دل ہے وہی
    ایک دو چار باب تازہ ہیں
  • شکست دل نے رلوایا یہاں تک
    کہ آنکھیں روتے روتے ٹوٹ آئیں
  • واقف اس امر سے ہیں عارف معبود پرست
    دل اکبر جو چھدا نیزے سے تو بہر شکست
  • اٹھا رہا ہوں برابر تجلیوں کے حجاب
    شکست دل نے مرے حوصلے بڑھاتے ہیں
  • یہ وقت شکست قوم کا ہے بخدا
    کرتا ہوں میں تجھ کو اس کی تنبیہ اکبر
  • دکھو شکست شرع یہ اچھا نہیں سکوت
    نازل نہ ہو کہیں غضب حی لایموت

محاورات

  • آں قدح بشکست و آں ساقی نماند (وہ پیالہ ٹوٹ گیا اور وہ ساقی نہ رہا)
  • از نقش و نگار در و دیوار شکستہ
  • تہیدستان را دست دلیری بستہ پنجہ شیری شکستہ
  • جو بھوکے کو دیت ہے جتھا شکست جو ہوئے تا اوپر ستیل بچن لکھے آتما سوئے
  • دست شکستہ وبال گردن
  • شکست ہونا
  • شکستہ پا
  • شیشہ بشکستہ راپیوند کردن مشکل است
  • صدبار اگر توبہ بشکستی با آ
  • فتح اور شکست خدا کے ہاتھ ہے۔ فتح داد الٰہی ہے

Related Words of "شکست":