دل شکستگی کے معنی

دل شکستگی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دِل + شِکَس + تَگی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |دل| کے بعد |شکستن| مصدر سے حالیہ تمام |شکستہ| کی |ہ| حذف کر کے |گی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٩٩ء سے "شاد لکھنوی (مہذب اللغات)" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

دل شکستگی کے معنی

١ - رنج، صدمہ، دکھ، افسردگی۔

 وابستگی سے غم کی یہ دل شِکستگی ہے ٹکڑے جگر ہے جیسے بکسی ہوئی کلی ہے (١٨٩٩ء، شاد لکھنوی (مہذب اللغات)۔)