شکستہ کے معنی
شکستہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ شِکَس + تَہ }
تفصیلات
iفارسی سے ماخوذ اسم کیفیت |شکستہ| کے ساتھ |ہ| بطور لاحقۂ صفت بڑھانے سے |شکستہ| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک قدیم قلعہ ایران میں","باریک یا ہوا","بے آباد","بے رونق","شرم سار","گرا پڑا","گرا ہوا","وہ خط جو گھسیٹ کر لکھا جائے","ٹوٹا ہوا","کوٹا ہوا"]
شِکَستن شِکَسْت شِکَسْتَہ
اسم
صفت ذاتی
شکستہ کے معنی
"تمہارے طفیل مجھے ورثے میں شکستہ کھنڈر ملے۔" (١٩٨٩ء، افکار، کراچی، مئی، ٦٣)
"تنہائی کی پرچھائیاں جسم و جاں کو شکستہ اور تھکن زدہ بناتی رہیں۔" (١٩٨٦ء، آنکھ اور چراغ، ٧٥)
"بہن کا سر شکستہ اور روئے خون آلودہ دیکھا تو بے اختیار رحم آ گیا۔" (١٨٨٧ء، خیابانِ آفرینش، ٣٠)
کمر شکستہ تو صغراہی کے فراق میں ہے وصالِ مسلم بیکس کے اشتیاق میں ہے (١٨٧٥ء، دبیر، دفترِ ماتم، ٣٧:٢)
ہر موجِ صبا عناں گستہ رنگِ رخِ یاسمن شکستہ (١٩٢٨ء، تنظیم الحیات، ٢)
"ایک طرف کئی شہدے شکستے سلفے کے دم مارتے ہیں۔" (١٨٠٥ء، آرائش محفل، افسوس، ٦٨)
"کوئی ان بیچاروں کے شکستہ دل سے پوچھے جن کو وہ دنیا سے جانے والا ہمیشہ کے لیے بیقرار کر گیا۔" (١٨٨٥ء، مقالات شروانی، ٣)
"الجزائر کے یہودی اپنی و یہودی عربی، کو ایک خاص قسم کے شکستہ عبرانی رسمِ خط میں لکھتے ہیں۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارفِ اسلامیہ، ١٠٨:٣)
"آب پاشیدگی کے تحت پروٹین مالیکیول کے بڑے بڑے شکستے ہو جاتے ہیں۔" (١٩٨٠ء، نامیاتی کیمیا، ١٢١٧)
شکستہ کے مترادف
ٹوٹا, خراب, مریض, نحیف
آزاری, اُجاڑ, بیمار, پشیمان, پھوٹا, تائب, خراب, روگی, شرمندہ, ضعیف, علیل, لاغر, مریض, ناتواں, نادم, نحیف, نزار, نقیہ, ٹوٹا, کمزور
شکستہ کے جملے اور مرکبات
شکستہ دل, شکستہ حال, شکستہ آمیز, شکستہ بال, شکستہ بالی, شکستہ بند, شکستہ پا, شکستہ پائی, شکستہ حالی, شکستہ خاطر, شکستہ دلی, شکستہ رقم, شکستہ نویس, شکل اول
شکستہ english meaning
Broken; defeated; reduced to straits; bankrupt; sick; woundedweakinfirm
شاعری
- ایک حجرہ جو گھر میں ہے وائق
سو شکستہ تر از دلِ عاشق - کبھو جائے گی جو اُدھر صبا‘ تو یہ کہیو اُس سے کہ بے وفا
مگر ایک میر شکستہ پا‘ ترے باغ تازہ میں خار تھا - کیا کچھ نہ تھا ازل میں نہ طالع جو تھے درست
ہم کو شکستہ قصا نے بولا دیا! - بے گہ شکستہ رنگی خورشید کیا عجب
ہوتا ہے زرد بیشتر اہل فنا کا رنگ - اسی تقریب اُس گلی میں رہے
منتیں ہیں شکستہ پائی کی!! - اکیلے پار اتر کر یہ ناخدا نے کہا
مسافرو یہی قسمت شکستہ ناؤ کی تھی - پاؤں تھک گئے ہیں تو آبلوں کے بل چلیئے
جادۂِ محبت میں یہ شکستہ پائی کیا! - دیکھ لو یہ بھی ہے انعامِ شکستہ پائی
گھر چلے آنے کا رستہ نہیں ملتا لوگو - سمیٹ لیتی شکستہ گلاب کی خوشبو
ہوا کے ساتھ میں ایسا کوئی ہنر ہی نہ تھا - شادی کی اور غم کی ہے دنیا میں ایک شکل
گُل کو شگفتہ دل کہو‘ یا شکستہ دل
محاورات
- از نقش و نگار در و دیوار شکستہ
- تہیدستان را دست دلیری بستہ پنجہ شیری شکستہ
- دست شکستہ وبال گردن
- شکستہ پا
- شیشہ بشکستہ راپیوند کردن مشکل است
- مقولہ۔ آثار پدیدامت صنادید عجم را۔اس کا پہلا مصرعہ ہے از نقش ونگارےدرو دیوار شکستہ