شکم پروری کے معنی
شکم پروری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ شِکَم + پَر + وَری }
تفصیلات
iفارسی میں اسم |شکم| کے ساتھ فارسی مصدر |پروردن| سے فعل امر |پرور| میں |ی| بطور لاحقۂ کیفیت بڑھا کر |پروری| ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٧٢ء کو "انتباہ الطالبین" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
شکم پروری کے معنی
١ - پیٹ پالنا، پیٹ بھرنا، تن پروری۔
"نقدِ حیات کسی اور قابل نہیں سمجھا جاتا ہے، سوائے اس کے جسمانی آسائش اور شکم پروری پر لٹایا جائے۔" (١٩٠٣ء، مضامینِ چکبست، ١)