شگفتہ کے معنی
شگفتہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ شُگُف + تَہ }کھلا ہوا، تروتازہ
تفصیلات
iفارسی مصدر |شگفتن| سے فعل ماضی مطلق واحد غائب |شگفت| کے ساتھ |ہ| بطور لاحقۂ حالیہ تمام ملنے سے |شگفتہ| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٦٣٩ء کو "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پھلا پُھولا","پھلا ہوا","کرنا ہونا کے ساتھ","کھلا ہوا"],
شگفتن شِگُفْت شُگُفتَہ
اسم
صفت ذاتی, اسم
اقسام اسم
- لڑکی
شگفتہ کے معنی
ہنسا جب ناز سے میرا سمن اندام گلشن میں شگفتہ ہو گئے گل اور غنچے رہ گئے کھل کے (١٨٨٩ء، دیوانِ یاس، ١٧٠)
"حسبِ ذیل چند طریقے ہیں جس سے زردان شگفتہ ہوتے یا پھٹتے ہیں۔" (١٩٦٢ء، مبادی نباتیات، عبدالرشید، ١٣٦)
"ایک خوشگوار لمحہ آیا جس کی وجہ سے ادیب صاحب کا موڈ بہت شگفتہ ہو گیا تھا۔" (١٩٨٣ء، ڈنگو، ١٠١)
"وہ خود ایک سادہ اور شگفتہ تحریر کے مالک تھے۔" (١٩٨٠ء، محمد تقی میر، ١١)
"ہر قسم کے کھانے کی تعریف کی مگر قیمے کی نسبت فرمایا کہ (کباب ذرا شگفتہ ہو گئے ہیں)۔ (١٨٨٩ء، سیر کہسار، ٩٢:١)
"جس قدر بیسن پُھلکی کا زیادہ پھینٹا جاوے گا اوسی قدر سے شگفتہ ہو کر دہی پیئے گی ورنہ ٹھوس ہو گی۔" (١٩٣٠ء، جامع الفنون، ٧٠:٢)
شگفتہ کے مترادف
شاد, خزاں, عمدہ
اچھا, خنداں, خوش, شاد, عمدہ, مسرور, مفرح, منبسط, نفیس, کِھلا
شگفتہ english meaning
blooming; flourishing; expandedblown (as a flower)Shagufta
شاعری
- کچھ گل سے ہیں شگفتہ کچھ سرو سے ہیں قد کش
اس کے خیال میں ہم دیکھے ہیں خواب کیا کیا - شادی کی اور غم کی ہے دنیا میں ایک شکل
گُل کو شگفتہ دل کہو‘ یا شکستہ دل - ہوں تو زار آؤ مگر تم تو شگفتہ ہوکر
اتنا پھولوں میں کہ شک جسم پہ آماس کا ہو - گل شگفتہ ہوں تو دل کی بھی کلی کھل جائے
سبزہ لہرائے تو آنکھوں میں طراوت آئے - برنگ گل شگفتہ تھا دل اس کا
مگر تھا خارزن نائی کا دھڑکا - اس گلستان میں شگفتہ ہو دل صد چاک خاک
پھول سے مکھڑے ہوئے ہیں یاں بزیر خاک خاک - جی شگفتہ نہ ہوا ایک دن اے تیر فگن
ہو گیا دل صفت غنچہ پیکاں کیونکر - آج وہ روز ہمایوں ہے جسے کہتے ہیں عید
بذلہ سنجی میں شگفتہ ہے دل اہل مذاق - میکال شگفتہ ہوئے جاتے تھے خوشی سے
جبریل تو پھولوں نہ سماتے تھے خوشی سے - شگفتہ رہ مرے سینہ میں تا ابد اے داغ
بہار اپنی دکھا گلشن ارم کی طرح
محاورات
- الٰہی بخت تو بیدار بادا۔ ترا دولت ہمیشہ یار بادا۔ گل اقبال تو داﺋم شگفتہ۔ بچشم دشمنانت خار بادا
- زمین شگفتہ ہونا
- شگفتہ ہونا
- شگوفہ گاہ شگفتہ است گاہ خوشیدہ، درخت گاہ برہنہ است گاہ پوشیدہ
- طبیعت شگفتہ ہونا
- غنچہ خاطر شگفتہ کرنا
- غنچہ خاطر شگفتہ ہونا۔ کھلنا
- غنچہ دل شگفتہ کرنا
- غنچہ دل شگفتہ ہونا