شہنائی کے معنی
شہنائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ شَہ (فتحہ ش مجہول) + نا + ای }
تفصیلات
iفارسی سے اردو میں اصل ساخت اور مفہوم کے ساتھ من و عن داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["رن سینگا","ٹرم پٹ"]
اسم
اسم آلہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : شَہْنائِیاں[شَہ + نا + اِیاں]
- جمع غیر ندائی : شَہْنائِیوں[شَہ + نا + اِیوں (واؤ مجہول)]
شہنائی کے معنی
١ - پھونک سے بجنے والا ایک ساز جو نوبت یا بارات کے ساتھ بجایا جاتا ہے، سرنائی۔
"پھر دروازے پر وہ شہنائیاں گونج اٹھیں جو ہمیشہ سے میرے کانوں میں بسی ہوئی تھیں۔" (١٩٨٤ء، پرایا گھر، ٨٧)
٢ - [ حیوانیات ] لمبی ٹانگوں کی خوش آواز چڑیا، طوطی۔
"شہنائیاں . معروف چڑیاں ہیں۔" (١٩٦٩ء، پاکستان کا حیوانی جغرافیہ، ٤٠)
شہنائی english meaning
A musical pipe; a flutea clariona fluteA musical pipeflageolet
شاعری
- نفیریاں و بھپراں و کر ناے کے
سو شہنائی پاوے و سر ناے کے
محاورات
- بیوقت کی شہنائی موئے کڑھ نے بجائی
- چنے چبالو (چباؤ) یا شہنائی بجالو (بجاؤ)
- چنے کا چبانا شہنائی کا بجانا دونوں کام نہیں ہوسکتے