شیر مادر کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word sheer-e-maadar meanings and details

شیر مادر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شی + رے + ما + دَر }

تفصیلات

iفارسی زبان سے مرکبِ اضافی ہے۔ فارسی میں اسم |شیر| بطور مضاف کے ساتھ کسرۂ اضافت لگا کر فارسی اسم |مادر| بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم نیز گا ہے بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["ماں کا دُود","ماں کا دودھ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), صفت نسبتی

شیر مادر کے معنی

["١ - ماں کا دودھ۔"]

["\"انہوں نے اپنے بیٹے کو دبا ہوا پاکے سنائیں وہ شیرِ مادر کی طرح غٹ غٹ پی کے رہ گئے۔\" (١٩٠٠ء، خورشید بہو، ٢٧)"]

["١ - [ کنایۃ ] حلال، مباح، جائز، چیز حلال و مباح، ماں کے دودھ کی طرح حلال۔","٢ - مرغوب، مانوس بات یا کلمہ جو زبان سے بار بار یا بے تکلف نکلے۔"]

["\"ادیبوں نے شاہد صاحب سے ہزاروں روپے پیشگی لیے اور وہ اسے شیرِ مادر کی طرح ہضم کر گئے۔\" (١٩٨٤ء، کیا قافلہ جاتا ہے، ١٠٧)","\"انہیں مطلق احساس نہ تھا کہ کیا . بول رہے ہیں . کیونکہ ویسٹ پاکستان تو اب ہمارے لیے شیرِ مادر ہو گیا ہے۔\" (١٩٦٧ء، اردو نامہ، کراچی، ٥:٢٩)"]

شیر مادر or sheer-e-maadar english Translation

lawfulpermissible

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!