ڈھولک کے معنی
ڈھولک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ڈھو (و مجہول) + لَک }
تفصیلات
iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم |ڈھول| کے آگے لاحقۂ تصغیر |ک| لگانے سے بنا۔ جو اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦٢٥ء کو افضل جھنجھانوی کی "بکٹ کہانی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چھوٹا وصول","چھوٹا ڈھول","ڈھول کی تصغیر"]
ڈھول ڈھولَک
اسم
اسم آلہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : ڈھولَکیں[ڈھو (و مجہول) + لَکیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : ڈھولَکوں[ڈھو (و مجہول) + لَکوں (و مجہول)]
ڈھولک کے معنی
١ - چھوٹا ڈھول۔
تھاپ پر ڈھولک کی فلمی دھن کا گانا ہی سہی نام اس کا لیکن اے شہباز قوالی تو ہے (١٩٨٢ء، ط ظ، ٩٥)
ڈھولک کے مترادف
ڈفلی
ڈھولک english meaning
A small drum
شاعری
- نہ پکھا وج سے نہ طبلے سےنہ ڈھولک سے ہیں بند
لاکھ بول آڑے بنا دیتی ہے اک تال کی گت - ڈھولک ستار و طبلہ چنگ و رباب و قانون
سب بج رہے ہیں باجے تا موسیقار ہولی - کہوں ڈھولک کہوں مردنگ باجی
کہوں سا زندہ اور طنبور کا جی - ڈھولک ستار و طبلہ چنگ و رباب و قانون
سب بج رہے ہیں باجے تا موسیقار ہولی - آلہا جگ کا گانا ہے
ڈھولک ہے نہ ربانا ہے - کھایا ہے مال کے ڈی اے کا ، کاہے کا گھبرانا
پیٹ ڈھولک بن گیا ہے ،یہی تو ہے بھائی اپھرانا
محاورات
- بجاوے کنہیا ڈھولکی میاں خیر سے آئے
- بن جولاہے نماز نہیں بن ڈھولک تعزیر نہیں