صابر و شاکر کے معنی
صابر و شاکر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صا + بِرو (واؤ مجہول) + شا + کِر }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |صابر| کے ساتھ |واو| بطور حرف عطف لگا کر عربی اسم |شاکر| لگانے سے مرکب عطفی بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٦ء "دستورالعمل مدرسین دیہاتی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
صابر و شاکر کے معنی
١ - راضی برضا رہنے والا، صبر و شکر سے کام لینے والا۔
"میں بالکل کچھ نہ کہوں گا اور ہمیشہ صابر و شاکر رہوں گا۔" (١٩٨٨ء، افکار، کراچی، اپریل، ٢٤)