صاحب اثر کے معنی
صاحب اثر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صا + حِبے + اَثَر }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |صاحب| کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم |اثر| لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ١٨٩٩ء کو "فلورا فلونڈا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر )
صاحب اثر کے معنی
١ - اثر رکھنے والا، رسوخ والا، با اختیار، معزز شخص۔
"بڑے بڑے صاحب اثر اور بڑے بڑے کڑیل جوان مائی کے لال منوں مٹی کے نیچے دبے پڑے ہیں۔" (١٩٤٠ء، خمارستان، ١٤)