صاحب حال کے معنی
صاحب حال کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صا + حِبے + حال }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |صاحب| کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["وہ شخص جس کی طرف کسی فقرے یا جملے کا اشارہ ہو"]
اسم
صفت ذاتی
صاحب حال کے معنی
١ - [ تصوف ] جس پر معرفت الٰہی میں کیفیات قلب (حزن و خوف و بسط و قبض و ذوق و شوق) وارد ہوں، صوفی، عارف باللہ، بزرگ۔
"اس زمانے کے شاعروں میں درد البتہ صاحب حال تھے۔" (١٩٨٧ء، غالب، فن اور شخصیت، ٥٧)
٢ - لائق، قابل، واقف، مہذب، شائستہ، (نحو) وہ شخص جس کی طرف کسی فقرے یا جملے کا اشارہ ہو۔ (جامع اللغات)۔
شاعری
- جس کو کہ لطیفہ خفی کا ہو کشف
واصل کہتے اوسے ہیں سب صاحب حال