بھنبھنانا کے معنی

بھنبھنانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بِھن + بِھنا + نا }

تفصیلات

iہندی زبان سے ماخوذ اسم |بھن| کی تکرار سے |بھن بھن| بنا۔ |بھن بھن| کے ساتھ |انا| بطور لاحقۂ مصدر لگانے سے |بھنبھنانا، بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور فعل لازم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٦٥ء کو "دیپک پتنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بھنکتا ہوا","بھونرے کا بولنا","پردار کیڑے مکوڑوں کے اڑنے کی آواز آنا","مکھیوں کا شور کرنا","مکھیوں کا کھانے پینے کی چیزوں پر بھنکنا","مکھیوں کا کھانے کی چیزوں پر جمع ہونا","ناک میں بولنا","کانوں کا سائیں سائیں کرنا","کّتے کا بھونکنا"]

اسم

فعل لازم

بھنبھنانا کے معنی

١ - (مکھیوں وغیرہ کا) بھن بھن کرنا، (مراداً) اُڑنا۔

"یہ بھنبھاتا ہوا ننھا سا پرندہ آپ کو بہت ستاتا ہے۔" (١٩٢١ء، لڑائی کا گھر، ٣٤)

٢ - بھن بھن کی آواز پیدا کرنا۔

"بے تار کے برقی تار بھنبھناتے ہیں۔" (١٩٢١ء، لڑائی کا گھر، ١٤)

٣ - ناک میں بولنا۔

"ارے اسے ہاتھ سے نہ جانے دینا بھیا، وہ اولیگ کی طرف دیکھے بنا بے جان آواز میں بھنبھایا۔" (١٩٧٠ء، قافلہ شہیدوں کا، ٩٧:١)

٤ - کتے کا بھونکنا۔ (پلیٹس)

"معلوم ہوا کہ سوتیلی ماں اس کی کنگھی چوٹی سے بھنبھناتی تھی۔" (١٩٦٩ء، افسانہ کر دیا، ٨٢)

٥ - کانوں کا سائیں سائیں کرنا۔ (جامع اللغات، 559:1)

٦ - بیزار ہونا، نفرت کرنا، گھن آنا۔

بھنبھنانا english meaning

to buzzhuma hundredto buzz to hum