صاحب ذوق کے معنی

صاحب ذوق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صا + حِبے + ذوق (و مجہول) }

تفصیلات

iعربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ عربی میں اسم فاعل |صاحب| بطور مضاف کے ساتھ کسرۂ اضافت لگا کر عربی اسم مجرد |ذوق| بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٨٨٩ء کو "جامع القواعد" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["آآدمی کا زائقہ معلوم کرنا","تہذیب یافتہ انسان","حُسن پرست","خوش مذاق","عاشق مزاج","عبادت گزار","مزہ محسوس کرنا","مہذب انسان","وہ جس کا مذاق بہت اچھا ہو","وہ جسے کسی چیز کا چسکا پر گیا ہو"]

اسم

صفت ذاتی

صاحب ذوق کے معنی

١ - طبع سلیم رکھنے والا، خوش مذاق، بامذاق۔

"ہمارے حجام میاں کو تو تم نے دیکھا تھا کتنا صاحِب ذوق آدمی تھا۔" (١٩٨٤ء، زمین اور فلک اور، ٤٨)

٢ - شوقین، عاشق مزاج۔

 صاحبِ ذوق بھلا رہتے ہیں پابند کہیں جی اگر تو جہاں ہے یہ مثل جھوٹ نہیں (١٨٧٨ء، کلیاتِ صفدر، ٤٠٣)

٣ - عارف کامل، خدا رسیدہ، صاحب حال۔ (فرہنگِ آصفیہ)۔

صاحب ذوق کے مترادف

شوقین, عاشق

باذوق, بامذاق, خدارسیدہ, سیا, شوقین, عابد, عاشق, کامل

صاحب ذوق english meaning

Culturedaestheticsavanttastefulsophisticatedreined