صاحب صدر کے معنی

صاحب صدر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صا + حِبے + صَدْر }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |صاحب| کے ساتھ کسرہ صفت لگا کر عربی اسم |صدر| لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٩ء کو "طوطی نامہ" کے حوالے سے غواصی کے ہاں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

صاحب صدر کے معنی

١ - جلسے کی صدارت کرنے والے کے لیے تعظیمی نیز خطابی کلمہ، میر مجلس۔

 صاحب صدر پڑھ چکیں تو میں سناؤں گا غزل اوروں کا ہے مقام اور میرا مقام اور ہے (١٩٨٦ء، قطعہ کلامی، ٩٧)