صاحب علاقہ کے معنی
صاحب علاقہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صا + حِبے + عِلا + قَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |صاحب| کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم |علاقہ| لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٣ء کو "جہانِ دانش" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
صاحب علاقہ کے معنی
١ - ناظر، نگران، داروغہ، علاقے کا افسر۔
"جب اوورسیر یا صاحب علاقہ آتا . تو سب کی طرف سے میں ہی ترجمانی کیا کرتا۔" (١٩٧٣ء، جہان دانش، ٨٧)