صادق کے معنی

صادق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صا + دِق }سچا، موزوں وفا دار

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ عربی سے من و عن اردو میں داخل ہوا اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٤٢١ء کو "معراج العاشقین" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["پکا وفادار","حضرت ابو بکر","حضرت عیسٰے اور امام جعفر کا لقب","حضرت یوسف","راست باز","راست گو","ست دَنتا","صداقت شعار","قول کا پکا","معنی کا کسی دوسری چیز پر درست آجانا یا چسپاں ہونا"],

صدق صادِق

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : صادِقَہ[صا + دِقَہ]
  • جمع : صادِقِین[صا + دِقِین]
  • جمع ندائی : صادِقو[صا + دِقو (و مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : صادِقوں[صا + دِقوں (و مجہول)]
  • لڑکا

صادق کے معنی

١ - جو سچ کہے، سچا، راست گو، پاک باطن۔

"جب لوگ جمع ہو گئے تو پہلے آپ نے اپنے صادق اور امین ہونے کا اقرار لیا۔" (١٩٦٣ء، محسن اعظم اور محسنین، ٢٣)

٢ - جو نفس الامر کے مطابق ہو، خالص، اصل یا حقیقی، درست، ٹھیک۔

 بے سبب یہ نہیں سرگوشی ارباب فساد عشقِ صادق کا مرے فاش ہو راز کچھ آج (١٨٧٢ء، مظہرِ عشق، ٦٠)

٣ - ظاہر، آشکار

 جو عیب پوش کی ہے وضع پردہ در کی کہاں کہ شام صادق و کاذب نہیں سحر کی طرح (١٨٥٤ء، گلستانِ سخن، ١٢٠)

٤ - خدا تعالٰی کا ایک صفتی نام۔

 اے و دود مجید حمید باقی صادق وارث رشید (١٦٥٤ء، گنج شریف، ٦٣)

صادق الدین، صادق الامین، صادق الزماں، صادق الکریم، صادق صباء، صادق عالمگیر

صادق کے مترادف

حنفی, روشن, صدیق, صاف گو, سچا

؛دیق, آشکار, باوفا, پکا, چسپاں, خالص, درست, راسخ, سچا, صالح, صحیح, صَدَقَ, ظاہر, عیاں, مخلص, مضبوط, منطبق, نیک, وفادار, ٹھیک

صادق کے جملے اور مرکبات

صادق القول, صادق العزم

صادق english meaning

truejustsincere(a man) of his wordactconsumerfaithfulpitcher standveraciousSadiq

شاعری

  • فروغ کچھ نہیں دعویٰ کو صبح صادق کے
    شب فرق کو کب ہے سحر دروغ دروغ
  • خیر خواہاں میں ہوں خدا کی قسم
    مان اس صادق آشنا کی قسم
  • بات جو منھ سے کہی ہوگئی پتھر کی لکیر
    صادق الوعد غلامان ھسام الدولہ
  • دمیا صبح صادق تمن روے فرخ
    خوشی کے دروداں بھیجو سوے فرخ
  • صادق ہوں اپنے قول میں غالب خدا گوارہ
    کہتا ہوں سچ کہ جھوٹ کی عادت نہیں مجھے
  • وعدے کو ہم نہ بھولیں گے گو خرد سال ہیں
    چھوٹے نہیں ہیں مخبر صادق کے لال ہیں
  • مخبر صادق ہو تم اور حضرت خیر الورا
    سرور پر دوسرا اور شآفع روز جزا
  • فروغ صبح صادق عشق صادق گر کرے پیدا
    بگولا خیط ابیض ہو مرے صحرائے الفت کا
  • وعدے کو ہم نے بھولیں گے کو خرد سال ہیں
    جھوٹے نہیں ہیں مخبر صادق کے لال ہیں
  • گلا ہے اک بیاض نور اوس خورشید ناطق کا
    کیا گوئے گریباں کو ستارہ صبح صادق کا

محاورات

  • صادق آنا

Related Words of "صادق":