صاف باطن کے معنی
صاف باطن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صاف + با + طِن }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |صاف| کے ساتھ عربی اسم |باطن| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٠٧ء کو "ماہنامہ اردو" کے حوالے سے ولی کے ہاں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["اخلاص مند","بے ریا","بے کینہ جس کے دل میں کوئی بات نہ رہے"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
صاف باطن کے معنی
١ - جس کے دل میں نفاق یا کھوٹ نہ ہو، بے کپٹ، بے کینہ، صاف دل۔
"جب کوئی نیک دل صاف باطن آدمی مرتا ہے تو وہاں کی فضا مکدر اور اداس نظر آنے کے بعد اور شفاف نظر آتی ہے۔" (١٩٤٥ء، روح کائنات، ٤٢)
صاف باطن کے مترادف
صاف دل
پُرخلوص, مخلص
شاعری
- دیکھتا ہے آئنے کو صاف باطن جان کر
رشک کے دل میں وہ اس صورت گزر کرنے لگا