صبح خیزی کے معنی
صبح خیزی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صُبْح + خے + زی }
تفصیلات
iعربی سے مشتق اسم |صُبح| کے ساتھ فارسی مصدر |خاستن| سے فعل امر |خیز| بطور لاحقہ فاعلی ملنے سے مرکبِ وصفی |صبحِ خیز| کے بعد |ی| بطور لاحقہ کیفیت بڑھانے سے |صبح خیزی| حاصل ہوا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٧٣ء کو "بنات النعش" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
صبح خیزی کے معنی
١ - صبح سویرے اٹھنا۔
کبھی اٹھے نہیں بستر سے جو قبل از اشراق صبح خیزی کے فوائد یہ وہ لکچر دیں گے (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٣٦٦)