صبح صادق کے معنی
صبح صادق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صُب + حے + صا + دِق }
تفصیلات
iعربی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ عربی میں اسم ظرف زمان |صبح| بطور موصوف کے ساتھ کسرۂ صفت بڑھا کر عربی ہی سے اسم فاعل |صادق| بطور صفت ملنے سے مرکب ہوا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٦٩٧ء کو "دیوانِ ذوق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["اخیر صبح جس کے ساتھ دن نکلتا ہے","پو پھٹنا","صبح ثانی","صبح راست","صبح کا ذب کا نقیض","علی الصباح","نور ظہور کا وقت","نور کا تڑکا","وہ روشنی جو سورج نکلنے سے پہلے مشرق میں نمودار ہوتی ہے"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
صبح صادق کے معنی
١ - صبح کی وہ روشنی جو آفتاب نکلنے سے بہت پہلے مشرق کی طرف کے کناروں پر نمودار ہوتی ہے، صبح کی مستقل روشنی جو عارضی روشنی کے بعد نمودار ہوتی ہے۔
"اور بیل پوری رفتار سے چلنے لگے صبحِ صادق کے آثار پھوٹ پڑے۔" (١٩٨٦ء، جوالامُکھ، ٤٧)
صبح صادق english meaning
"The true dawn"dawn of day
شاعری
- فروغ کچھ نہیں دعویٰ کو صبح صادق کے
شب فرق کو کب ہے سحر دروغ دروغ - دمیا صبح صادق تمن روے فرخ
خوشی کے دروداں بھیجو سوے فرخ - فروغ صبح صادق عشق صادق گر کرے پیدا
بگولا خیط ابیض ہو مرے صحرائے الفت کا - گلا ہے اک بیاض نور اوس خورشید ناطق کا
کیا گوئے گریباں کو ستارہ صبح صادق کا