صحرا نورد کے معنی
صحرا نورد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صَح (فتحہ ص مجہول) + را + نَوَرْد }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |صحرا| کے ساتھ فارسی مصدر |نوردن| سے |نورد| بطور لاحقہ فاعلی ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٧٩٥ء کو "دیوانِ قائم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["بادیہ نورد","دشت پیما","دشت نورد","دیکھئے: صحرا گرد"]
اسم
صفت ذاتی
صحرا نورد کے معنی
١ - جنگلوں میں پھرنے والا، مسافر؛ خانہ بدوش۔
"عمرو بھاگ کے قلعے سے باہر نکل گیا اور صحرا نورد ہوا۔" (١٨٨٢ء، طلسم ہوش ربا، ٤٠١:١)
صحرا نورد english meaning
traversing desertswandering about in the desert
شاعری
- چلتا رہے جو آبلہ پائی کے باوجود
منزل کا مستحق وہی صحرا نورد ہے