صدر جہاں کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Sadr-e-jahan meanings and details

صدر جہاں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صَد + رے + جَہاں }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |صدر| کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم |جہان| لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٥ء کو "نوراللغات" کے حوالے سے رنگین کے ہاں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

صدر جہاں کے معنی

١ - چیف جسٹس۔

"سلاطین کے عہد میں صدر جہاں کے نام سے اس قسم کا عہدہ قائم تھا۔" (١٩٨٦ء، حیات سلیماں، ٢٤٧)

٢ - عورتوں کے ایک فرضی جن کا نام۔

 صدر جہاں سے لگایا کسی نے ہے لگا کوئی کہے ہے کہ ہے زین خاں کا مجھ پہ کرم (١٨٣٥ء، رنگین (نوراللغات))

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!