صدق مقال

{ صِد + قے + مَقال }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |صدق| کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم |مقال| لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ ١٨٣٩ء کو "مکاشفات الاسرار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

صدق مقال کے معنی

١ - سچ بولنا، راست گوئی۔

"یہ التجائے خلیل و بشارت مسیح کیا تھی? رُشدو ہدایت ایثار و اخلاق زہد و تقویٰ، صداقت و امانت، عدل و انصاف شفقت و ہمدردی، اکل حلال و صدق مقال۔" (١٩٨٩ء، صحیفہ، اہل حدیث، کراچی، ٣ اکتوبر، ٢)