صراط مستقیم کے معنی

صراط مستقیم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صِرا + طے + مُسْ + تَقِیم }

تفصیلات

iعربی زبان سے مرکبِ توصیفی ہے۔ عربی سے اردو میں دخیل اسم |جامد| |صِراط| کے ساتھ کسرۂ صفت لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم |مستقیم| ملنے سے مرکب بنا۔ مذکور ترکیب میں |صراط| موصوف اور |مستقیم| صفت ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٤٧ء کو "دیوانِ قاسم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m[]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

صراط مستقیم کے معنی

١ - سیدھا راستہ؛ (مجازاً) شریعت محمدیۖ، دین اسلام۔

"ایمن آباد کے شیخ نو مسلم ہیں . صراطِ مستقیم کو مانتے ہیں۔" (١٩٨٦ء، اوکھے لوگ، ٢١١)

صراط مستقیم english meaning

The right way i.e. the Mohammadan religionThe narrow passage leading to paradise