صرف شدہ

{ صَرْف + شُدَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |صرف| کے بعد فارسی مصدر |شدن| سے صیغہ حالیہ تمام |شدہ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٦ء کو "ہدایات حسابات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

اقسام اسم

  • جمع : صَرْف شُدْگان[صَرْف + شُد + گان]

صرف شدہ کے معنی

١ - جو خرچ ہو گیا ہو (رقم وغیرہ)۔

"جو رقم صرف شدہ ہو . حسابات میں درج کرنے کے لیے . تاخیر نہ کرنی چاہیے۔" (١٨٩٦ء، ہدایات متعلقہ حسابات، ٣)