صف شکن کے معنی

صف شکن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صَف + شِکَن }

تفصیلات

iعربی سے مشتق اسم |صف| کے ساتھ فارسی مصدر |شکستن| سے فعل امر |شکن| بطور لاحقہ فاعلی ملنے سے مرکبِ توصیفی بنا۔ مذکور ترکیب میں |صف| بطور موصوف اور |شکن| صفت ہے۔ اردو میں بطور صفت نیز شاذ بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٤٥ء کو "قصۂ بے نظیر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["رن جیت","سُورِ بیر","صف توڑنے والا"]

اسم

صفت ذاتی, اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

صف شکن کے معنی

["١ - صف توڑنے والا، صفوں کو تباہ کر دینے والا، ابتری ڈالنے والا، بہادر، سورما۔"]

[" تجھ سے مرے صف شکن، پر تو خیبر شکن تو ہی سیر ہر و نما، ان کا شجاعت رسا (١٩٨٤ء، سمندر، ١٧)"]

["١ - [ بانک بنوٹ ] حملے کے ایک دانو کا نام جس کی صورت یہ ہے کہ ٹھاٹھ سے کھڑا ہو اور داہنا پانو آگے اور بایاں پانو پیچھے رکھے۔"]

["\"پہلا حملہ صف شکن ٹھاٹھ سے کھڑا ہو اور داہنا پاؤں آگے اور بایاں پاؤں پیچھے رکھے۔\" (١٨٩٨ء، قوانین حرب و ضرب، ٤١)"]

صف شکن کے مترادف

بہادر, صفدر, شجاع

بہادر, جری, دلیر, شجاع, صفدر

صف شکن english meaning

(of lightning) flash

شاعری

  • درعِ رسول مصحفِ زہرا علی کی تیغ
    یہ سب تبرکات ہیں اس صف شکن کے پاس
  • تجھ سے مرے صف شکن پر تو خیبر شکن
    تو ہی سر ہر وغا ان کا شجاعت رسا

Related Words of "صف شکن":