صفاچٹ کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word safaachat meanings and details

صفاچٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صَفا + چَٹ }

تفصیلات

iعربی سے مشتق اسم صفت |صفا| کے ساتھ ہندی سے ماخوذ متعلق فعل |چَٹ| ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٧٨ء کو "دلفروش" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

صفاچٹ کے معنی

١ - داڑھی، مونچھ وغیرہ بالکل مُنڈی ہوئی، بالکل صاف۔

"لالی نے اپنے صفا چٹ رخساروں پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا۔" (١٩٧٨ء، جانگلوس، ٦٢)

٢ - جس کی داڑھی مونچھ وغیرہ بالکل منڈی ہوئی ہو۔

"کئی مالدار طوائف ایسی سننے میں آئی ہیں جو . نو عمر "صفا چٹ" طرحداروں پر جان چھڑکتی ہیں۔" (١٩٢٤ء، سرابِ عیش، ٢٨)

٣ - بالکل خالی۔

"گھر میں برتن گئے یا دسترخوان سے اٹھے تو بریانی کی رکابیاں صفا چٹ اور دال کی طشتری جوں کی توں۔" (١٩٣٦ء، راشدالخیری، تربیتِ نسواں، ٢٤)

صفاچٹ or safaachat english Translation

["Clean"]

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!