صلاحیت کے معنی
صلاحیت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صَلا + حیْ + یَت }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے من و عن اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٥٤ء کو "ریاضِ غوثیہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["استعداد(رکھنا، ہونا کے ساتھ)","پارسائی زہد","پرہیز گاری","پولیس کا روزنامچہ جو تھانہ دار روز سپرنٹنڈنٹ کے پاس بھیجتا ہے","صلح صفائی","مسافروں کی رپورٹ جو سرائے میں لکھی جاتی ہے","نرم دلی"]
صلح صَلاحِیَّت
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : صَلاحِیَّتیں[صَلا + حیْ + یَتیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : صَلاحِیَّتوں[صَلا + حیْ + یَتوں (و مجہول)]
صلاحیت کے معنی
"اس پر بھی انہوں نے صلاحیت اختیار نہ کی تو لڑیں گے۔" (١٩٢٥ء، ابوالحسنین، ٢٠)
"مجھ میں سوچنے سمجھنے کی کوئی صلاحیت نہ تھی۔" (١٩٨٦ء، قطب نما، ٣٠)
"اس کا جوش و خروش دھیما ہو کر رفتار میں صلاحیت و آہستگی پیدا ہو جاتی ہے۔" (دخترِ فرعون (ترجمہ)، ٢١:١)
"مطلع ہونا آمدو رفت مسافرین اور مترد دین از روئے بہی صلاحیت۔" (١٨٤٩ء، دستور العمل انگریزی (ترجمہ)، ٩٩)
صلاحیت کے مترادف
قابلیت, نیکی, صفت
آہستگی, اتّقا, اچھائی, بوجھ, بھلائی, بہتری, پارسائی, پہنچ, خوبی, دسترس, رسائی, زُہد, سمجھ, صفت, قابلیت, گُن, لیاقت, نرمی, نیکی, ہُنر
صلاحیت کے جملے اور مرکبات
صلاحیت مآب
صلاحیت english meaning
Virtuechastityintegritygoodnessprobitysanctityabilitybelovedcapacitycapacity |A doublet of صلح|suitabilitysweetheartvirtue