برساتی کے معنی

برساتی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَر + سا + تی }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر |برسنا| کے حاصل مصدر |برسات| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت و نسبت ملنے سے |برساتی| بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٩٥ء کو "فرسنامۂ رنگین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بارش سے بچنے کے لئے کپڑا یا کوٹ","بارش کا","بارش کے متعلق","برسات میں پیدا ہونے والا","برسات کے متعلق","چھت پر ایک کمرہ جس میں رات کو بارش کے موقع پر چارپائیاں بچھائی جاتی ہیں","گاڑی کا سائبان","مکان کا سائبان","مکان کے آگے بڑھی ہوئی ڈیوڑھی","واٹر پروف"]

بَرْسات بَرْساتی

اسم

اسم کیفیت ( مذکر، مؤنث - واحد ), صفت نسبتی

برساتی کے معنی

["١ - مکان کے آگے کا سائبان جس میں عموماً باہر سے آنے والی گاڑی یا موٹر رکتی ہے۔","٢ - دیسی قسم کی گاڑی کا سائبان یا چھتری وغیرہ، ٹپ۔ (ماخوذ: نوراللغات، 612:1)","٣ - وہ لبادہ جو مینھ سے بچنے کے لیے پہنچتے ہیں، بارانی، بارانی کوٹ۔","٤ - وہ بدگوشت جو گھوڑے یا اونٹ (وغیرہ) کے جسم پر برسات کے موسم میں اکثر زخم یا خراش کے بعد ابھر آتا ہے، آسپنہ۔","٥ - مکان میں سب سے اوپر کا کھلا ہوا، ہوا دار کمرہ (شبد ساگر، 3396:7)","٦ - چینی مور (شبد ساگر، 3396:7)","٧ - ایک قسم کا آنکھ کے نیچے کا زخم جو بیشتر برسات میں ہوتا ہے۔","٨ - بارش کے پانی سے پاؤں میں پیدا ہونے والی ایک قسم کی پھنسیاں، کھاروا۔ (شبد ساگر، 3396:7)"]

["\"باغ میں کوٹھی کے سامنے بر ساتی نہیں ہے۔\" (١٩٢٦ء، حیات فریاد، ١٢٨)","\"رنگین پوشاک پر برساتی کی سادگی۔\" (١٩٤٠ء، آغا شاعر، ہیرے کی کنی، ١٥)"," اور جو برساتی سے پڑی ہو چٹ بال خارش سے پا گئے ہوں کٹ (١٨٤١ء، زینت الخیل، ٢٠٥)","\"برساتی زیر چشم ورم . ہوتا ہے۔\" (١٨٧٢ء، رسالہ سالوتر، ١٠٦:٣)"]

["١ - برسات سے منسوب: برسات کے موسم میں ہونے یا پایا جانے والا، جیسے: برساتی سانپ، برساتی فصل۔","٢ - برسات میں بوئی جانے والی یا تیار ہونے والی فصل۔ (نوراللغات، 612:1)"]

["\"برساتی للی گھوڑوں کی طرح ایران کے ہر گلی کوچے میں ملا رینگتے پھرتے ہیں۔\" (١٩٢٤ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ٩، ٤:٢٥)"]

برساتی کے مترادف

بارانی, سائبان

اسپینہ, بارانی, سائبان

برساتی کے جملے اور مرکبات

برساتی بخار, برساتی پانی, برساتی ٹڈا, برساتی مینڈک, برساتی نالہ

برساتی english meaning

raincoata porticoconstant quarrelname of a diseases of horsesthe farcywaterproof clothing

شاعری

  • آگ برساتی ہیں آہیں جب وفور گریہ ہو
    یوں تو ہوتی ہے رطوبت زا ہوا برسات میں
  • یہی دو چار دن ٹرائیں گے پھر آپ چپ ہونگے
    کہ یہ سب کانگریس کے مولوی مینڈک ہیں برساتی
  • تیرے ادھر کی دوستی ہویوسفے شیریں سخن
    کرتا نہیں تقصیر کچھ باتا سوں برساتی شکر
  • یہی دو چار دن ٹرائیں گے پھر آپ چپ ہونگے
    کہ پہ سب کانگرس کے مولوی مینڈک ہیں برساتی
  • تیرے ادھر کی دوستی ہویوسفے شیریں سخن
    کرتا نئیں تقصیر کچھ باتا سوں برساتی شکر

محاورات

  • آپ سے چار برساتیں زیادہ دیکھی ہیں
  • آپ سے چار برساتیں میں نے زیادہ دیکھی ہیں
  • چار برساتیں زیادہ دیکھی ہیں

Related Words of "برساتی":