صلوۃ التسبیح کے معنی

صلوۃ التسبیح کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صلا (ا بشکل و) + تُت (ا، ل غیر ملفوظ) + تَس + بِیح }

تفصیلات

iعربی زبان سے مرکبِ نسبتی ہے۔ عربی سے مشتق دو اسما |صلوۃ| اور |تسبیح| کے درمیان |ال| بطور حرف تخصیص لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور ١٨٧٧ء کو "توبۃ النصوع" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )

صلوۃ التسبیح کے معنی

١ - ایک قسم کی نمازِ نفل جس میں قیام میں پندرہ بار اور باقی چھ جگہ رکوع، قومہ، سجدہ اور دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنے کے مقام پر اور دوسرے سجدے کے بعد بیٹھ کر دس دس بار سبحان اللہ والحمد اللہ و لا الہ الہ اللہ واللہ اکبر پڑھنا ہوتا ہے۔

"نعیم نے نماز عشا سے فارغ ہو کر صلٰوۃ التسبیح کی نیت باندھی تو آدھی رات ہو گئی۔" (١٨٧٧ء، توبۃ النصوح، ٣٢١)