صورت احوال کے معنی

صورت احوال کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صُو + رَتے + اَح + وال }

تفصیلات

iعربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ عربی سے مشتق اسم |صورت| کے ساتھ کسرۂ اضافت لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم |حال| کی جمع |احوال| ملنے سے مرکب بنا۔ مذکور ترکیب میں |صورت| مضاف اور |احوال| مضاف الیہ ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے "نوراللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک قسم کا نقشہ جو کسی امر کے ثابت کرنے کے لئے لوگوں کے دستخطوں اور مہروں سےثابت کرتے ہیں","رودادِ حالات"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

صورت احوال کے معنی

١ - ایک قسم کا محضرنامہ جو کسی دعوے کے ثابت کرنے کی غرض سے معزز لوگوں کے دستخطوں اور مہروں سے مرتب کرتے ہیں۔ (نوراللغات؛ مہذب اللغات)

٢ - حالات کا نقشہ۔ (ماخوذ : علمی اردو لغت)