صورت حال کے معنی
صورت حال کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صُو + رَتے + حال }
تفصیلات
iعربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ عربی سے مشتق اسم صورت بطور مضاف کے ساتھ کسرۂ اضافت لگا کر عربی سے ہی سے مشتق اسم کیفیت |حال| بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٣٢ء کو "دیوانِ رند" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["رودادِ حالات","صورت معاملہ","ظاہری حالت","موجودہ صورت","موجودہ کیفیت","نقشہ حال","کیفیت ظاہری","کیفیتِ معاملہ"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
صورت حال کے معنی
"اس کے علم میں تھا کہ ضرور کچھ دال میں کالا ہے اور صورتِ حال غیر متوازن ہے۔" (١٩٨٦ء، انصاف، ١٤١)
"دوسرے لفظوں میں ایسی صورت حال میں الفاظ کی خوبصورتی اور زبان کی جمالیاتی اور فنی خوبیوں پر زور نہیں دیا جاتا۔" (١٩٨٤ء، ترجمہ: روایت اور فن، ٢٢)
صورت حال english meaning
situation
شاعری
- ٹپکتی خوشی صورت حال سے
عجب جا رہی تھیں لٹک چال سے