صورت شناسا کے معنی

صورت شناسا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صُو + رَت + شَنا + سا }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |صورت| کے بعد فارسی مصدر |شناختن| سے صیغہ امر |شناس| بطور لاحقہ فاعلی کے ساتھ |ا| بطور لاحقۂ صفت لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٥ء کو "تاریخ ادب اردو" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

صورت شناسا کے معنی

١ - جس سے معمولی جان پہچان ہو، دور کی صاحب سلامت کا واقف کار جانا پہچانا۔

"میر حسن نے لکھا ہے کہ یہ نہ سمجھا کہ صورت شناسانِ معنی کی نظر سے لے پالک اور حقیقی اولاد پوشیدہ نہیں رہتی۔" (١٩٧٥ء، تاریخ ادب اردو، ٨٣٣:٢)

صورت شناسا کے مترادف

روشناس, صورت آشنا