صوفیانہ کے معنی

صوفیانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صُو + فِیا + نَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |صوفی| کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت لاحقہ صفت |انہ| بڑھانے سے |صوفیانہ| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٠٩ء کو "کلیاتِ جرات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["بے نمود و نمائش","درویش پسند پارسایانہ","صوفیوں کا سا","صوفیوں کی طرح","منسوب بہ صوفی","ٹیپ ٹاپ یا بھڑک معرّا"]

صوف صُوفی صُوفِیانَہ

اسم

صفت نسبتی

صوفیانہ کے معنی

١ - صوفی سے منسوب یا متعلق، صوفیوں کے جیسا۔

"صوفیانہ موضوعات و مسائل سے اس قسم کا علمی شغف بہت سے اردو شعرا کے ہاں مل جاتا ہے۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ٣٨)

٢ - ٹیپ ٹاپ یا بھڑک سے مبرا، سادہ، ہلکا (لباس یا رنگ وغیرہ)۔

"رنگ بھی اس کو ہلکا اور صوفیانہ پسند ہے۔" (١٩١٧ء، بیوی کی تعلیم، ٦٠)

٣ - ایک قسم کا کھانا؛ بغیر گوشت کا پکا ہوا کھانا۔

"بے گوشت، جس کو عرفِ عام میں صوفیانہ کہتے ہیں۔" (١٩٣٨ء، آئینِ اکبری (ترجمہ)، ١، ١٠٢:١)

صوفیانہ کے جملے اور مرکبات

صوفیانہ وضع

صوفیانہ english meaning

of or relating to the Sufis; like a Sufi; simpleplaintalk nonsense

Related Words of "صوفیانہ":