ضامن کے معنی

ضامن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ضا + مِن }طرف دار، وہ شخص جو کسی کی ضمانت دےضمانت دینے والی روشنی، چمک

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور صفت اور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بیچ میں پڑنے والا","خاطر جمع کرنے والا","ذمہ دار","ذمہ وار","ضامن کئی قسم کے ہوتے ہیں جیسے حاضر ضامن فعل ضامن حال ضامن","وہ چیز جس سے دودھ جم جاتا ہے","وہ چیز جو دوسری چیز کو اڑنے سے روکے جیسے کافور میں مرچ سیاہ","وہ شخص جو کسی کا طرف دار رہو","وہ لکڑی جو حقے کی دونوں نے کے درمیان باندھ دیتے ہیں"], ,

ضمن ضامِن

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), صفت ذاتی ( مذکر - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • ["جمع غیر ندائی : ضامِنوں[ضا + مِنوں (و مجہول)]"]
  • لڑکا
  • لڑکی

ضامن کے معنی

["١ - وہ پچر جو مضبوطی کے لیے حقے کی دونوں طرف کی نَے کی درمیان باندھ دیتے ہیں نیز وہ پچر جو ڈھیلی چیز کو ہلنے جلنے سے روکنے کے یے ٹھوکی یا لگائی جائے۔","٢ - وہ کاغذ، کپڑا یا اور کوئی چیز جو ایک تہہ کو دوسری تہہ کے زد سے بچانے کے لیے رکھا جائے۔","٣ - وہ ترشی جس کے ذریعے دودھ جماتے ہیں، مایۂ شیر۔","٤ - وہ چیز جو خمیر اٹھانے کے لیے استعمال کی جائے۔","٥ - یرغمال","٦ - [ باغبانی ] بے پھول درخت کے ڈالے کا کلاّ جس میں سے پھل نکلتا ہے، جیسے انجیر اور گولر کا تھن کہ اگر اس کو توڑ دیا جائے تو پھر اس جگہ پھل نہ نکلے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں؛ 135:6)","٧ - [ کنگھی سازی ] کنگھی کے دانتوں کی لمبان کے برابر بین کی باڑ پر دونوں طرف لگی ہوئی چوبی پٹیاں جو آری کی کاٹ کو دانتوں کی حد سے آگے نہیں بڑھنے دیتی اور بطور روک کام دیتی ہیں، کتھّی۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 91:4)","٨ - [ کھٹ بنا ] پلنگ کی پٹی اور سیروے کے جوڑ پر جس کے درمیان پایا ہوتا ہے۔ جڑائی کو گنیا میں (زاویۂ قائمہ میں) رکھنے کے لیے جڑی ہوئی لکڑی یا لوہے کی بنی ہوئی آڑ، تان چُگا۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 183:1)","٩ - [ بھنڈے برداری ] نیچے کی سانسنی کے بیچ کا جوڑ جس کی وجہ سے نَے حسب خواہش ہر طرف موڑی جاسکتی ہے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 101:7)","١٠ - وہ چیز جو دوسری چیز کو اڑنے سے روکے جیسے کافور میں مرچِ سیاہ۔ (ماخوذ: جامع اللغات)"]

["\"وہ چھوٹا سا پرزہ جو نَے اور نال کے درمیان پل کا کام دیتا ہے ضامن کہلاتا ہے۔\" (١٩٨٢ء، دوسرا کنارا، ٣٢)","\"پھل کی ہر تہہ کے ساتھ کوئی نرم ضامن ضرور لگا دیا جاتا ہے۔\" (١٩٣٠ء، شفتالو، ١٠٢)","\"اس دودھ کو جمانے کے لیے گا ہے اس میں پنیر مایہ (ضامن) شریک کر دیتے ہیں۔\" (١٩٣٦ء، شرحِ اسباب (ترجمہ)، ٢٩٦:٢)","\"اگر پرانا استعمال شدہ بھوسی کا پانی کچھ شریک کر دیا جائے تو وہ ضامن کا کام دے گا جس کی وجہ سے خمیر بہت جلد جلد اٹھ جائے گا۔\" (١٩٤٠ء، معدنی دباغت، ١٢٩)","\"دھمکی دی کہ ہم ملکہ زینت محل کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ بطور ضامن کے رکھیں گے۔\" (١٩٢٠ء، رہنمائے قلعہ دہلی، ٦٨)"]

["١ - (کسی قول یا فعل کے پورا ہونے کی) ضانت دینے والا شخص؛ (کسی بات کا) ذمہ دار، کفیل۔"]

[" قائم ہوں جس خیال پہ ضامن ہوں جس کا میں جتنی بھی کوئی چاہے ضمانت وہ دوں گا میں (١٩٨٤ء، قہر عشق، ٢٠٧)"]

ضامن اللہ، ضامن الحق، ضامن المتعین، ضامن علی، ضامن عباس، ضامن مہدی

ضامن فاطمہ، ضامن زہرہ

ضامن کے مترادف

ذمہ دار, یرغمال, کافل

زعیم, ضمانتی, ضَمَنَ, کافِل, کفیل

ضامن english meaning

One who is responsible or accountable (for)guarantee; securitysponsorbailbondsman; a small piece of wood connecting the two tubes of a huqqabe deducted [A~ حساب]Zamin

شاعری

  • ضامن اقرار کے ہیں میر عرب شیر خدا
    اب جو پھر جاؤں تو دیں احمد مختار سزا
  • وہ کون شاہ خراساں امیر ابن امیر
    امام ضامن ثامن شفیع روز جزا
  • دکھائے ملک خراساں جو طالع یاور
    مزار ضامن ثامن کو دیکھیے جا کر
  • کھینچے ہوئے ہے ہاتھ میں تُو تیغِ جفا کو
    ڈرلگتا ہے تجھ سے ہمیں ضامن دے خدا کو
  • ضامن دیا ہے تم نے خدا کو ہزار بار
    ڈھونڈھو نیا خدا کوئی عہدِ جدید کا

محاورات

  • خاموشی نیم رضامندی
  • ضامن نہ ہوجئے گرہ کا دیجئے
  • ضامن نہ ہوجیے گرہ سے دیجیے
  • ضامن نہ ہووے باپ کا یہ ضامنی گھر پاپ کا، اس سے بھلا دکھ پاپ کا زیں قول وفعل انکاربہ
  • ضامنی پودنی کی کیا
  • ضامنی منظورکرنا
  • گرہ ‌کا ‌دیجئے ‌پر ‌ضامن ‌نہ ‌ہو جئے
  • مال ضامنی دینا

Related Words of "ضامن":