ضرب کاری کے معنی

ضرب کاری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ضَر + بے + کا + ری }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |ضرب| کے ساتھ فارسی سے ماخوذ اسم فاعل |کاری| ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اس میں |ضرب| موصوف اور |کاری| صفت ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٦ء کو "ضرب کلیم" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

ضرب کاری کے معنی

١ - گہری چوٹ، مہلک وار۔

"لیکن ضرب کاری سے جو بے اختیار چیخیں نکلتی ہیں، وہ اب بند ہو چکی تھیں۔" (١٩٧٤ء، ہم یاراں دوزخ، ٣٠)

٢ - موثر حملہ۔

"رسوم کہن پر ضرب کاری لگاتا ہوا ہوا گزر جاتا ہے۔" (١٩٦٩ء، خشک چشمے کے کنارے، ١٢٨)