طائر زیر دام کے معنی

طائر زیر دام کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ طا + اِرے + زے + رے + دام }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |طائر| کے بعد کسرہ صفت لگا کر فارسی ترکیب |زیردام| لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٨ء کو "بانگ درا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

طائر زیر دام کے معنی

١ - جال میں پھنسا ہوا پرندہ، (کنایۃً) مجبور، مضطرب، بے بس، بے قرار۔

 طائر زیر دام کے ناے تو سن چکے ہو تم یہ بھی سنو کہ نالۂ طائر بام اور ہے (١٩٠٨ء، بانگ درا، ١١٩)