طاقت کے معنی

طاقت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ طا + قَت }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٩٩ء کو "کتاب نورس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["کام کرن کے قابل ہونا","کام کرنے کے قابل ہونا","دم خم","فرماں روائی"]

عربی طاقَت

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : طاقَتیں[طا + قَتیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : طاقَتوں[طا + قَتوں (و مجہول)]

طاقت کے معنی

١ - قوت، توانائی، بل۔

"کسی عامل کی طاقت کا اندازہ اس کے کام کرنے کی شرح سے کیا جا سکتا ہے۔" (١٩٨٤ء، مبادیاتِ طبیعیات، ١٠٤)

٢ - کسی کام کو کرنے کی قدرت، برداشت، قوت۔

"نانا تمہارا بیمار ہے اور بدلہ دینے مے لاچار، طاقت تازیانے کی نہیں رکھتا۔" (١٧٣٢ء، کربل کتھا، ٦٣)

٣ - مجال، تاب، جرأت۔

"جس دل میں یہ طاقت ہو اس کی صلاحیتوں کی حد نہیں ہوتی۔" (١٩٨٤ء، مقاصد و مسائلِ پاکستان، ١٧٢)

٤ - قابلیت، صلاحیت، لیاقت، استعداد۔

"ہر ایک فرد عقل، طاقت وجاہت بلکہ شعور تک میں بھی برابر نہیں ہوتا۔" (١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ١٢٤)

٥ - بساط، حیثیت، ظرف۔

 یہاں طاقت نطق پاتا نہیں کہ کوزے میں دریا سماتا نہیں (١٨٧٢ء، محامدِ خاتم النبین، ٢)

٦ - کرشمہ، اعجاز، کرامات۔

 شراب ناب کو دیکھا ہے شہد و شبر بن جاتے نہاں ہیں طاقتیں کیا کیا ہر اک اللہ والے میں (١٩٣٢ء، ریاض رضوان، ١٧٧)

٧ - موثر ہونا، تاثیر، اثر کرنے کی قدرت یا صلاحیت۔

"میں نے لکھا تھا کہ دوائی کی طاقت ذرا زیادہ کر دی جائے تو شاید فائدہ ہو۔" (١٩٣٤ء، مکاتیب اقبال، ٣١٠:٢)

٨ - اقتدار، حکومت، اختیار؛ حریف، فریق۔

"ملکی قانون کا دار و مدار طاقت پر ہے اخلاقیات پر نہیں۔" (١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ١٤١)

٩ - (دشمن سے) مقابلے کا سامان، اسلحہ اور فوج۔

"جتنے آدمی پہلے میرے ہمراہ تھے اتنے ہی اور دو تاکہ اگر وہ مجھ سے لڑنا چاہیں تو میرے پاس کافی طاقت موجود ہو۔" (١٩٦٥ء، خلافتِ بنوامیہ، ٤٠:١)

طاقت کے مترادف

حوصلہ, توانائی, زور, شوکت, قدرت, قوت, کرارا, کس, تاؤ, ہمت, مجال, شکتی, تحکیم

بساط, بل, توانائی, حوصلہ, حکومت, حیثیت, زور, سلطنت, سکت, شکتی, طَوَق, قوت, مجال, مقدرت, مقدور

طاقت کے جملے اور مرکبات

طاقت ور, طاقت پرواز, طاقت دہ, طاقت آزمائی, طاقت دیدار, طاقت طلب

طاقت english meaning

Strengthpowerforcepatienceability(of hand) become stiffby handcapacity ; abilityenduranceenergymightpotencystrengthvirilityvitality

شاعری

  • اس کے آگے پر ایسی گئی دل سے ہم نشین
    معلوم بھی ہوا نہ کہ طاقت کو کیا ہوا
  • اب گھٹتے گھٹتے جان میں طاقت نہیں رہی
    ٹک لگ چلی صبا کہ دیا سا بڑھا دیا
  • گر دل کی تاب و طاقت یہ ہے تو ہمنشیں ہم
    شامِ غم جدائی کیونکر سحر کریں گے
  • ستم اُٹھانے کی طاقت نہیں ہے اب اُس کو
    جو دل میں آوے تو ٹک رحم میر پر کریے
  • تاب دل صرف جدائی ہوچکی!
    یعنی طاقت آزمائی ہوچکی!!
  • خبر نہ تھی تجھے کیا میرے دل کی طاقت کی
    نگاہِ چشم اُدھر تو نے کی قیامت کی
  • مت لیے حساب طاقت اے ضُعف مجھ سے ظالم
    لائق نہیں ہے تیرے یہ کون سی ہے بابت
  • تاب و طاقت کو تو رخصت ہوئے مدت گزری
    پند گو یوں ہی نکراب خلل اوقات کے بیچ
  • شوق تھا جو یار کے کوچے ہمیں لایا تھا میر
    پانوں میں طاقت کہاں اتنی کہ اب گھر جایئے
  • ڈوب پائے نہ کبھی میرے سخن کا تارا
    اے خدا‘ میرے دُکھوں کو مری طاقت کردے

محاورات

  • تاب و طاقت کا جواب دینا
  • تمہاری کیا بساط (طاقت یا مجال) ہے
  • دگر رہ گرنداری طاقت نیش۔ مکن انگشت در سوراخ کژ دم
  • طاقت (سے) ‌طاق ‌ہونا
  • طاقت سلب ہونا
  • طاقت طاق ہونا
  • طاقت مہماں نداشت خانہ بہ مہماں گذاشت
  • طاقت مہماں نداشت خانہ بہ مہماں گزاشت
  • طاقت کرنا

Related Words of "طاقت":