طالب دیدار کے معنی
طالب دیدار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ طا + لِبے + دی + دار }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم صفت |طالب| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد فارسی مصدر |دیدن| سے فعل ماضی مطلق واحد غائب |دید| کے ساتھ |ار| بطور لاحقۂ حاصل مصدر بڑھانے سے |دیدار| مل کر مرکب |طالب دیدار| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥٤ء کو "غنچہ آرزو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["مشتاق نظارہ دیکھنے کا خواستگار"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
طالب دیدار کے معنی
١ - دید کا طلب گار، دیکھنے کا خواہاں؛ (کنایۃً) عاشق۔
بے وجہ نہیں حدِ تعین سے گزرنا میرا بھی کوئی طالبِ دیدار نہ ہو جائے (١٩٨٣ء، حصارِ رانا، ٨١)
طالب دیدار english meaning
One who longs for the sight (of)a suitora lover
شاعری
- موت ہے بے آس ہونا طالب دیدار کو
رہگئیں آنکھیں کھلی جب پند روزن ہوگیا - مارے ہزاروں طالب دیدار ہاتھ سے
رکھی مگر نہ یار نے تلوار ہاتھ سے - وعدہ حشر کو موہوم نہ سمجھے ہم آہ
کس توقع پہ ترے طالب دیدار ہوئے - سنبھل جا اے دل مضطر کہ برق طور گرتی ہے
وہ اپنے طالب دیدار کو جلوہ دکھاتے ہیں - موسیٰ تو ہوئے سیر پر ان کو نہیں سیری
اے جان ترے طالب دیدار ہیں کیسے